ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: بزرگ خاتون نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہوگئی ہلاک

منگلورو: بزرگ خاتون نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہوگئی ہلاک

Sun, 24 Jan 2021 12:20:43    S.O. News Service

منگلورو،24؍جنوری (ایس او نیوز) تھوکٹّو میں پیش آئے حادثے میں ایک بزرگ کسی نامعلوم گاڑی کے نیچے کچل جانے کی وجہ سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئی ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کا نام ہامبّا (60 سال) ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مہلوک خاتون سہارا ہاسپٹل کے سامنے ہائی وے کراس کر رہی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون کو سڑک پر کچلنے کے بعد ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی اور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔ منگلورو ساوتھ ٹریفک پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔ حادثے میں ملوث گاڑی کی تلاش جاری ہے۔


Share: